شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،منشیات و پتنگ فروشی،غیر اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 21ملزمان گرفتار

126
راولپنڈی پولیس کی کارروائی ۔چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 21ملزمان گرفتار

راولپنڈی۔13فروری (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سیّد خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،منشیات و پتنگ فروشی،غیر اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 21ملزمان گرفتارکرلئے۔پولیس ترجمان کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،

ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔ٹیکسلا پولیس نے 04ملزمان ثاقب، عادل،یعقوب اورعابد سے 1430 پتنگیں معہ 10 ڈوریں، ریس کورس پولیس نے 04 ملزمان طارق، دائود،عبدالرافع اورحمیث الرحمن سے 170 پتنگیں معہ 06 ڈوریں، سول لائنز پولیس نے ملزم احمد علی سے 400 پتنگیں معہ 42 ڈوریں،واہ کینٹ پولیس نے ملزم بلال سے 80 پتنگیں معہ 02 ڈوریں،

دھمیال پولیس نے ملزم زین سے 160 پتنگیں معہ 02 ڈوریں،ویسٹریج پولیس نے 02 ملزمان عبید اللہ اورجبار خان سے 25 پتنگیں معہ ڈور برآمد کرلی۔وارث خان پولیس کو متاثرہ عورت نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا اس پر تشدد کرتا ہے اور پیسے مانگتا ہے،وارث خان پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم وقاص طارق کو گرفتار کر لیا۔

صدر واہ پولیس نے ملزم محمد نواز سے 760 گرام چرس، ملزم محمد شفیق سے 680 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم فیصل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم عنصر سے 01 خنجر،ملزم عدنان سے پستول 30 بور معہ 07 رائونڈ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔