شہریارخان آفریدی نے وزارت انسداد منشیات کا چارج سنبھال لیا

105
آج سے شروع ہونے والا نیا دور جمہوری نظام میں داخل ہونے کے لئے کالے دھن کے استعمال پر دروازے بند کردے گا ، شہریار خان آفریدی
آج سے شروع ہونے والا نیا دور جمہوری نظام میں داخل ہونے کے لئے کالے دھن کے استعمال پر دروازے بند کردے گا ، شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریارخان آفریدی نے وزارت انسداد منشیات کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت انسداد منشیات امجد جاوید سلیمی اور دیگر افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریارآفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کو خصوصی ٹاسک دیا ہے جس کے تحت انہوں نے پاک سرزمین کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباءکو منشیات کا عادی بنا دیا گیا۔ نئے پاکستان میں ڈرگز سے پاک ماحول بنائیں گے جس طرح وزارت داخلہ میں لینڈمافیا کے خلاف مثالی اقدامات کئے تھے، اسی طرح اب منشیات کے بڑے مگرمچھ قانون کی پکڑ میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف اور دیگر ادارے منشیات کے سمگلرز اور بڑے بڑے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈا¶ن کرے گی اور ملک کے تمام اداروں کو منشیات سے پاک بنائیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن ہونگے اور اس سلسلے میں تعلیمی اداروں، اکیڈمیاں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر پالیسی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔