گوجرانوالہ۔10 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر صنعت و تجارت انجینئرخرم دستگیر نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کیخلاف ضلعی پولیس بر سر پیکار ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور انسداد جرائم کے حوالے سے ضلعی پولیس کی مربوط اور موثر کوششیں قابل تعریف ہیں ۔پولیس پر شہریوں کا اعتماد بحال ہوا اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں میں احساسِ تحفظ پیدا ہوا ہے ۔شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں پولیس مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ضلع میں حساس و اہم مقامات کے سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں۔رواں سال دو ماہ میں ضلعی پولےس کا 800کے قریب مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروروں کو گرفتار کر نا اعزاز کی بات ہے ۔