شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں، کاشف ذوالفقار

102

راولپنڈی۔21فروری (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کی سربراہی کرتے ہوئے کہی ۔

ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ کاشف ذوالفقار کا کہنا تھاکہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے

شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔