راولپنڈی۔15اپریل (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی سی آر او، تھانوں کے کرائم میپنگ اور سی آر او سٹاف نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ ڈی ایس پی سی آر او نے افسران کو کرائم میپنگ ایپلی کیشن کے استعمال کے بارے میں ہدایات دیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے کہا کہ تھانوں میں سی آر او کے ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے اور ملزمان کی تصویریں، کوائف، ہسٹری شیٹ اور فنگر پرنٹ کا ریکارڈ بروقت مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کسی بھی وقوعہ کی موثر کرائم میپنگ سے ملزمان کو بروقت ٹریس کیا جا سکتا ہے۔ ٹھوس شواہد، بہترین تفتیش اور موثر پیروی مقدمات سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582486