شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی آپریشنز

83

راولپنڈی ۔22جنوری (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے،عوام کو تھانوں میں درپیش مسائل اورسروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو تھانہ کینٹ،آر اے بازار اور ریس کورس کے دوران کی۔

ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ اوز نے تھانوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور تھانوں کی بلڈنگز سمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ کینٹ میں قائم میثاق سینٹر کا بھی دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔