اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال دونوں رہنماؤں کےمابین اچھے ذاتی تعلقات کا مظہرہے،سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ان کے درمیان باہمی احترام اوراعتماد کا رشتہ قائم ہے، یہ دورہ تعاون کی نئی راہیں کشادہ اوردیرینہ تعلقات کو تقویت دینے کا باعث بنےگا۔