شہزادہ ہیری اور گلوکارہ ریھانا کا ایڈز کا ٹیسٹ

104

لندن ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی گلوکارہ ریھانا نے جمعرات کے روز ایڈز (HIV) کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ منفی آیا۔ یہ ٹیسٹ بحیرہ کیریبیئن پر واقع جزیرہ بارباڈوس میں ہوا جو دولت مشترکہ کے رکن ممالک میں شامل ہے۔ دونوں معروف شخصیات کے مطابق ایڈز کے انسداد کا عالمی دن منانے کے لیے یہ ایک مثالی طریقہ تھا۔شہزادہ ہیری اور آبائی طور پر مذکورہ جزیرے سے تعلق رکھنے والی ریھانا ان دونوں بارباڈوس کے خود مختاری حاصل کرنے سے متعلق تقریبات میں شریک ہیںٹیسٹ کے لیے جس دوران خون کے نمونے حاصل کیے جار رہے تھے تو ریھانا نے مذاق کرتے ہوئے ہیری سے کہا کہ ٹیسٹ اتنا تکلیف دہ نہیں جتنا مجھے بتایا گیا تھا۔