23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںشہید بینظیرآباد انڈر 20 یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت کھیلوں کے مقابلے...

شہید بینظیرآباد انڈر 20 یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

- Advertisement -

نوابشاہ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ضلع انتظامیہ کی جانب سے محکمہ سپورٹس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد انڈر 20 یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ اس موقع پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک شاندار تقریب بلاول سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، سیکرٹری سپورٹس عبدالعلیم لاشاری، کمشنر سید محمد سجاد حیدر، ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن اور دیگر نے کہا کہ نوجوانوں کی صحت کے لیے کھیل بہت ضروری ہیں جس سے انکی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے اور انکو کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے مواقع بھی ملیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا ایک بہترین اقدام ہے ،کوشش ہوگی کہ کھیلوں کے مقابلے ڈویژن سطح پر منعقد کرائے جائیں ۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد کے نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔سیکرٹری سپورٹس نے نواب شاہ میں فٹ بال گرائونڈ بنوانے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، رکن سندھ اسمبلی چودہری جاوید اقبال آرائیں،سیکرٹری سپورٹس عبدالعلیم لاشاری، کمشنر سید محمد سجاد حیدر اور ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے فیسٹول کی کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں کھیل کا سامان، ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے ۔

- Advertisement -

تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت، پی پی پی ضلع صدر محمد سالم زرداری، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی کے علاوہ مختلف ٹائون و یونین کمیٹیوں کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، مختلف محکموں کے افسران، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=531366

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں