اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہاہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کابیان توہین عدالت کے زمرے میںآتاہے، عدالت عظمیٰ کو شیخ رشید کے بیانات کانوٹس لینا چاہیے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شیخ رشید موجودہ دور کے شیخ چلی ہیں، عدالت عظمیٰ کو ان کے بیان ”قانون یا (ن) کاجنازہ نکلے گا“ کا نوٹس لینا چاہیے،یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے ۔