صادق آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں ڈائیلاسز مشینوں کی مبینہ طور پر خرابی کے معاملہ کانوٹس لے لیا۔پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی ۔پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج کی جانب سے ترجمان شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر رانا الیاس کی وضاحت کے مطابق ڈائیلاسز مشینوں کی مجموعی تعداد 23 ہے۔
23 ڈائیلاسز مشینوں میں سے 18 فنکشنل حالت میں کام کر رہی ہیں ۔ پانچ ڈائیلاسز مشینوں کے پاور سپلائی خراب ہیں جو لاہورسے ٹھیک ہو کر آنی ہیں۔ پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال نے دو تا تین یوم میں پاور سپلائی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈائیلاسز وارڈ میں روزانہ 65 تا 70 مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔
طبی طور طور پر گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریض کو تین تا چار روز بعد ڈائیلاسز کی ضرورت ہوتی ہے۔ گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہا ۔ ایک ماہ تک گردوں کے مریضوں کو ڈائیلاسز کا انتظار کروانا طبی طور پر ممکن نہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598312