رحیم یارخان ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے شیخ زیدہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیااورڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔پرنسپل شیخ زیدمیڈکل کالج پروفیسر ڈٖاکٹر سلیم لغاری، ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اقبال نگر تا گلشن اقبال زیر تعمیر شاہی روڈ اور سیوریج کے کاموں کا جائزہ کیا۔انہوں نے سیوریج لائنوں کو معیار کے مطابق ڈالنے اور روڈ کی بروقت تعمیر کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز محمد اسامہ خان نے جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مسائل پیدا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کی بروقت فراہمی یقینی بناتے ہوئے صفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جائے۔علاج معالجہ میں استعمال ہونے والی مشینری، طبی آلات کی مکمل دیکھ بھال اور مرحلہ وار چیکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مشینری کی خرابی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران خانپور اڈا تا گلشن اقبال سیوریج سے متاثرہ روڈ میں نئی سیوریج لائنیں بچھانے کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590540