26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںشیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے داریم فیڈرسے فنی خرابی دورکرکے بجلی بحال...

شیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے داریم فیڈرسے فنی خرابی دورکرکے بجلی بحال کردی گئی، کیسکو

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 04 جولائی (اے پی پی):شیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے داریم فیڈرسے فنی خرابی دورکرکے بجلی بحال کردی گئی۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ بدھ 3جولائی کی رات دس بجے شیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے 11Kvداریم فیڈر تکنیکی خرابی کے باعث ٹرپ کر گیا تھا جس کے نتیجے میں اس فیڈرسے منسلک ائیرپورٹ روڈ، ایمان سٹی، مغربی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی تاہم کیسکولائن سٹاف نے خرابی دورکرنے اور بجلی بحالی کے لئے رات گئے ہی پیٹرولنگ شروع کردی اور جمعرات کے روز دن 12بجے فنی خرابی دورکرکے 11KVداریم فیڈرسے منسلک علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی اوراب معمول کے مطابق متعلقہ فیڈرسے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

- Advertisement -

کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر متعلقہ صارفین سے زحمت کیلئے معذرت کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481733

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں