شیخوپورہ۔ 12 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا نگل ساہداں مریدکے میں بھارتی جارحیت کا شکار خاندان سے اظہار یکجہتی کے لئے متاثرین کے گھر پہنچ گئے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ ان کے ہمراہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجنئیر رانا احمد عتیق انور ایم این اے سمیت دیگر لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ افسوس اور تعزیت بھی کی اور شہید کے بچوں کو پیار کیا اور گلے لگایا اور دلی ہمدردی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔بعض ازاں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے شرقپور شریف کا دورہ کیا اور کارکنان سے خطاب کیا ۔
میڈیا کے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے دس گنا زیادہ جوہری عسکری طاقت رکھنے والے ملک کا غرور خاک میں ملا دیا اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ، افواج پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ضرورت اس امر کی ھے کہ ہم اپنے دفاعی اداروں کو مزید مضبوط کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596096