شیخوپورہ۔ 12 فروری (اے پی پی):تھانہ فیروزوالہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ایس ایچ او ولی حسن پاشا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں ذوالفقار خان، محمد نقاش اور فیصل عباس کو حراست میں لیا۔ ذوالفقار خان کے قبضے سے 1500 گرام چرس،محمد نقاش کے قبضے سے 1000 گرام چرس اور فیصل عباس کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ایس ایچ او ولی حسن پاشا نے واضح کیا ہے کہ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائیں گے ،معاشرے کے ان ناسوروں کوکسی صورت آزاد چھوڑا نہیں جائے گا ۔