شیخوپورہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع شیخوپوره کو خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل متحرک ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے انکروچمنٹ کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر دیگر ضلعی افسران سمیت میڈیا نمائندگان بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔
ریلوے روڈ شیخوپوره میں تعمیر شدہ غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کرنے کا عمل جاری انکروچمنٹ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے حقیقی مقاصد حاصل کیے جائیں گے ۔ سٹی شیخوپوره سمیت ضلع بھر میں سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔ شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے گا اور تمام شہروں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا ۔ ضلع بھر میں کہیں بھی تجاوزات نظر نہ آئے ، کاروائیوں کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا ۔ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں ، ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585342