31 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںشیخوپورہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد،شرکاریلی کا...

شیخوپورہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد،شرکاریلی کا ہر محاز پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 03 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری شہباز احمد چھینہ اورمرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ اور صدر امجد نذیر بٹ کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا

،ریلی میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں، کارکنوں ، انجمن تاجران کے عہدیداران ، دینی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں،صحافیوں، وکلابرادری اور سول سوسائٹی سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ہر محاز پر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا،

- Advertisement -

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شہباز چھینہ، امجد نذیر بٹ اور الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ پاکستان آرمی کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے جو اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث پوری دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے ،اگر بھارت نے پاک سر زمین پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا ۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور فلسطینی مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592039

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں