شیری رحمان کا نیشنل ایڈاپٹیشن پلان 2023 کی منظوری دینے پر وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان سے اظہار تشکر

107
شیری رحمان
شیری رحمان کا نیشنل ایڈاپٹیشن پلان 2023 کی منظوری دینے پر وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی کابینہ میں پاکستان کے نیشنل ایڈاپٹیشن پلان 2023 کی منظوری دینے پر کابینہ کے ارکان اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کو ماحولیاتی لحاظ سے موافقت اور لچک کے چیلنجز کا سامنا ہے، اس تناظر میں یہ اقدام ملک کے لیے زبردست خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ٹیم کا بھی شکریہ جس نے پورے ملک میں بھرپور مشاورت کے ذریعے اسے مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کیا۔