23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتجارتی خبریںشیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 4.15 فیصد اضافہ

شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 4.15 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں میں گزشتہ کیلنڈرسال کے دوران 4.15 فیصد اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 84 کھرب، 96 ارب، 66 کروڑ، 66 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاجو دسمبر2019 کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مختصرمدت کے قرضوں کے مقابلہ میں 4.15 فیصدزیادہ ہے۔ دسمبر2019 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 81 کھرب، 57 ارب ،81 کروڑ68 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے نصف میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضو ں کے حجم میں 3.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جون 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 8,202,328 ملین روپے تھا جو دسمبر2020 کے اختتام پربڑھ کر 84 کھرب، 96 ارب، 66 کروڑ، 66 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=236218

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں