شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں اضافہ

64
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 7.42 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کاحجم 8202328ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا،

مئی 2021 کے اؒختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم بڑھ کر 8811004 ملین روپے ریکارڈکیاگیا، گیارہ ماہ کے عرصے میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں 7.42 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ۔

اپریل کے مقابلے میں مئی میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 1.68 فیٓصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ۔