راولپنڈی۔10مارچ (اے پی پی):صادق آباد کے علاقہ میں پولیس وردی پہن کر شہریوں کی چیکنگ کرنے والا جعلساز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے ملزم قمر ممتاز کو گرفتار کرلیا،ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کر رہا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔