37.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںصارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کےلئے ’’ون ونڈو‘‘ کوالٹی ایشورنس نظام...

صارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کےلئے ’’ون ونڈو‘‘ کوالٹی ایشورنس نظام متعارف کرایا جائے گا،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی کاسمیٹکس صنعت کے وفد سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی سے کاسمیٹکس صنعت کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں ملکی سطح پر صنعت کو درپیش مسائل، چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد نے بتایا کہ معیارات کی کمی، جانچ کے نظام کی سست روی اور برآمدات میں رکاوٹیں اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

خالد حسین مگسی نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت صنعت کی ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ مقامی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مؤثر انداز میں متعارف کرائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لئے ایک مربوط اور آسان ’’ ون ونڈو‘‘ کوالٹی ایشورنس نظام متعارف کرایا جائے گاجبکہ انسانی استعمال کی تمام مصنوعات کی سخت اور جامع جانچ کو یقینی بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نہ صرف معیار کو بین الاقوامی سطح پر بلند کرے گی بلکہ برآمدات کے فروغ کے لئے بھی عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاسمیٹکس مصنوعات میں بھرپور صلاحیت موجود ہے جسے بہتر پالیسیوں، تعاون اور نگرانی کے ذریعے عالمی سطح پر اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اس حوالے سے پالیسی سازی، تحقیق و ترقی اور صنعت کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600025

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں