26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںصبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئین شپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ شروع

صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئین شپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ شروع

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئین شپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ پی ٹی ایف دلاور عباس ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ چیمپئین شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر14 سنگلز اور بوائز اینڈ گرلز انڈر10 کی کیٹیگریزکے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ چیمپئین شپ 14 مئی تک جاری رہے گی، چیمپئین شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ چیمپئین شپ میں پاکستان کے نمبرون کھلاڑی عقیل خان، یاسر خان، ایم عابد، عثمان رفیق، ہیرا عاشق، ٹاپ لیڈیز کھلاڑی سارہ منصور، مہک کھوکھر اور جونیئر کھلاڑیوں ایم مدثر، ایم مزمل اور امن عتیق سمیت ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4056

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں