صحافت کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی ایک عالمی مہم کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈنیوز ڈے ہفتہ کو منایا گیا

92

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):صحافت کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی ایک عالمی مہم کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈنیوز ڈے ہفتہ کو منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر کی 500 سے زائد نیوز آرگنائزیشنز کو متحد کرنا ہے اور اس پیغام کو دنیاکے کونے کونے میں پہنچانا ہے کہ مستقبل کے بارے میں باخبر فیصلے کرنا چاہتے ہیں تو معتبر صحافت بے حد اہم ہے۔

عالمی دن کے موققع پر ہزاروں ذرائع ابلاغ کے ادارے معتبر صحافت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں۔ رواں برس اس دن کا موضوع ہے ” سچ کا انتخاب کریں ” جو غلط معلومات کے خلاف جنگ میں میڈیا کے ڈٹے رہنے اور اپنا حقیقی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ورلڈ نیوز ڈے کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں معتبر صحافت کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کی گئی۔