صحت کے عالمی رہنما اصولوں میں اب مضر صحت چکنائی کے استعمال میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت

92

جنیوا ۔ 05مئی (اے پی پی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ صحت کے عالمی رہنما اصولوں میں اب مضر صحت چکنائی کے استعمال میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ دل کے امراض سے ہر سال ہونے والی سالانہ ایک کروڑ 70 لاکھ اموات میں کمی لائی جاسکے ۔ عالمی ادارہ صحت کے غذائیات شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسیسکو برانکا نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی کوشش ہو گئی کہ سیر شدہ اور غیر سیر شدہ فیٹس کے استعمال میں کمی لائی جائے کیونکہ یہ دل کی شریانوں میں رکاوٹوں کا باعث بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ اشیائے خوردنی کی مصنوعات میں خاص طور پر چکناہٹ والی ہائیڈروجنیٹڈ اور ویجی ٹیبل آئل اور گھی آئل وغیرہ کے عدم استعمال کو یقینی بنائیں اور ٹرانس فیٹس کا استعمال روکنے کے لئے بھر پور عملی کارروائی ہو نی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان رہنما اصولوں میں اب چکنائی کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ دل کے امراض سے ہر سال ہونے والی سالانہ اموات میں کم کی جاسکیں ۔