صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ملاقات

78

مظفرآباد۔17جنوری (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر قانون و انصاف، انسانی حقوق و پارلیمانی اُمورمیاں عبدالوحید، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید، سابق وزیر حکومت چوہدری مقبول اور سابق وزیر حکومت سردار نعیم خان کی ایوان صدر مظفرآباداورایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقاتیں۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت گزشتہ 7دہائیوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنا ناجائز اور غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے اور کشمیری عوام پر آئے روز مظالم ڈھا رہا ہے بالخصوص 5اگست2019ء کوبھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے کشمیریوں پر ظلم و جبر میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کشمیری عوام کو اپنے گھروں میں محصور کر رکھا ہے اور نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید، بچوں ،بوڑھوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بصارت سے محروم اور خواتین کی عصمت دری کے ساتھ ساتھ تمام حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کی آبادکاری کر رہا ہے جس سے وہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتاہے۔ لہذا ایسے حالات میں ہمیں متفق و متحد ہو کر مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی برادری تک پہنچانے کے لئے کمر بستہ ہو جانا چاہیے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، وزرائے حکومت ا ور سابق وزراء حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لا تے ہوئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پرسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزرائے حکومت اور سابق وزراء حکومت نے صدرریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کوملکی و بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے بااثر ایوانوںمیں مظلوم کشمیریوں کی آواز کو پہنچایا ہے

اوردنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑی ہے اور مودی سرکار کے انسانیت سوزاور ناپاک عزائم کا پردہ چاک کیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ،، وزرائے حکومت اور سابق وزراء حکومت نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر قانون و انصاف، انسانی حقوق و پارلیمانی اُمورمیاں عبدالوحید، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید، سابق وزیر حکومت چوہدری مقبول ، سابق وزیر حکومت سردار نعیم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔