صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر مبینہ فائرنگ کے واقعے کا فوری اور سخت نوٹس

210
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اُجاگر کرنے میں بیرون ملک آباد اوورسیزکشمیریوں کے بے مثال کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، بیرسٹر سلطان محمود

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر مبینہ فائرنگ کے واقعے کا فوری اور سخت نوٹس لیا ہے۔

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسپیکر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور مبینہ حادثے کی تفصیلات دریافت کیں۔ بیرسٹر چوہدری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں جمہوریت میں رواداری کے فروغ کے عزم پر زور دیا اور مستقبل میں بھی اسی طرز عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فائرنگ کے واقعے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانونکے کٹہرے میں لایا جائے۔