صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان

104

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ انجمن ہلال احمر کا جنگی صورتحال ، اور قدرتی آفات میں کردارنمایاں ہوتا ہے، آزاد کشمیر میں اس کی اہمیت اور بھی زیادہ ہے، کنٹرول لائن کے ملحقہ دیہات میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث ہمیشہ ہنگامی صورتحال کا سامنا رہتا ہے، اس لئے ریڈ کریسنٹ کی آزاد کشمیر برانچ کو متحرک اور فعال بنانے کی ضرورت ہے، تنظیم کو ہر قسم کی سیاسی ، علاقائی اور قبیلائی تعصب سے بچانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر سردار محمد مسعود خان نے ریڈ کریسنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر سعید الہٰی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جنہوں نے گزشتہ روز ان سے کشمیر ہاﺅس صدارتی سیکرٹریٹ میں تفصیلی ملاقات کی ۔