مظفر آباد۔ 06 مئی (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ سردار شفیق احمد خان اور سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ محترمہ گلزار فاطمہ کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ سردار شفیق احمد خان اور سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ محترمہ گلزار فاطمہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو موجودہ صورتحال کے تناظر اور دستیاب وسائل میں ہر طرح کی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے ریڈ کریسنٹ کی تیاریوں سے آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ سردار شفیق احمد خان اور سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ محترمہ گلزار فاطمہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ہم ہنگامی صورتحال میں جہاں پر دیگر تیاریاں کئے ہوئے ہیں وہاں پر ہم نے موبائل ہیلتھ کیئر یونٹ/ موبائل ہسپتال، رضاکاران کی تربیت، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں ان کی مدد اور ان کو امداد کی فوری اور بروقت فراہمی اور بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے سمیت دیگر ضروری اقدامات شامل ہیں۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ ایک اہم ادارہ ہے لہذا اسے ہر طرح کی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ اس سلسلے میں فنڈز کی فراہمی اور دیگر معاملات کے حل کے لیے میں حکومت سے بھی بات کروں گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ سردار شفیق احمد خان اور سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ محترمہ گلزار فاطمہ کو ہدایت کی کہ وہ ریڈ کریسنٹ کے رضاکاروں کو بہتر تربیت
اور ساز و سامان سے لیس کریں اور کسی بھی ہنگامی اور ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں تاکہ لوگوں کو بروقت امدادی سہولیات میسر آ سکیں۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ سردار شفیق احمد خان اور سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ محترمہ گلزار فاطمہ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود ہر طرح سے تیار ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593542