
اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔