صدر آصف علی زرداری کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

56
صدر آصف علی زرداری کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہاربھی کیا۔