صدر آصف علی زرداری کا رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار سے اظہار تعزیت

156
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے جوان سال بیٹے کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بیگم رعنا انصار سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔