اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےسینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اوصاف گروپ سے وابستہ سینئر صحافی جاوید شہزاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
صدر مملکت نے مرحوم جاوید شہزاد کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ صدر مملکت نے جاوید شہزاد کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔