- Advertisement -
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سینیٹر پلوشہ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582675
- Advertisement -