صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا یومِ عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

76

اسلام آباد ۔ 21ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یومِ عاشورہ ہمیں شہداءکربلا کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو اُنہوں نے حق کی سربلندی اوردین محمدی کی بقاءکے لیے میدان کربلا میں پیش کیں۔ شہادت امام حسینؓ کا یہ عظیم واقعہ ہرسال مسلمانوں کو اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ جبرواستبدادکی طاقتوں کا قلع قمع کرنے کے لیے ضرورت کے وقت جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئیے۔