بیجنگ ۔ 17 جولائی (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے منگولیا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی حکومتی اداروں کی کارکردگی اورعوامی زندگی کا جائزہ لیا۔ چھی فن شہرکے دورے کے دوران صدر شی نے مقامی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد کہا کہ اس ثقافتی ورثے سے معلوم ہوتا ہے کہ چینی قوم مختلف قومتیوں کے میل جول ، تبادلے اور انضمام سے وجود میں آئی ہے۔ ہمیں تاریخ، ریاست، قوم اور ثقافت کے بارے میں صحیح نقطہ نظر قائم کرنا چاہیے، چینی قوم کی شناخت کو مضبوط بنانا چاہیے اور چین کے سوشلسٹ راستے پر مختلف قومیتوں کے اعتماد کو مضبوط بناناچاہیے ۔