صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ملاقات،پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

6

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا، سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری محمد ریاض اور سردار ضیاء القمر ،

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار، صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری اور ایم پی اے سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔ شرکا نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور قومی مفاہمت، اتحاد اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔