15.5 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت آصف علی زرداری کا مونا ریمائونٹ ڈپو کا دورہ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا مونا ریمائونٹ ڈپو کا دورہ

- Advertisement -

سرگودھا۔24فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مونا ریمائونٹ ڈپو کا دورہ کیا۔صدر مملکت کو گھوڑوں کی افزائش نسل اور افواج پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت کو مونا ڈپو میں موجود مختلف نسل کے گھوڑوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مونا ڈپو تقریباً 150 سالہ قدیم ڈپو ہے۔

صدر مملکت نے مونا ڈپو میں زیر افزائش مختلف نسل کے گھوڑے دیکھے ۔ صدر مملکت نے نایاب نسل کے گھوڑوں کی افزائش میں مونا ڈپو کے کردار کو سراہا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں