23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کا پاک - افغان سرحد پر دہشت...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاک – افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع دیر میں پاک – افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی بہادری اور جرات کو سراہا ہے۔

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے پاک – افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی پر افواج پاکستان کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع ، امن اور سلامتی کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=486569

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں