صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر حسین ڈھوکی کے اِنتقال پر اظہار تعزیت

209
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر حسین ڈھوکی کے اِنتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت نے مرحوم کی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نذیر حسین ڈھوکی کیلئے دعائے مغفرت اوراہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔