34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کی عامر خان کو 7ویں تائیکوانڈو چیمپئن...

صدر مملکت آصف علی زرداری کی عامر خان کو 7ویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کھلاڑی عامر خان کو تھائی لینڈ میں ہونے والی 7ویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے تائیکوانڈو کے مقابلے میں شاندار کارکردگی پر عامر خان کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عامرخان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک و قو م کا نام روشن کیاہے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ عامر خان مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، پاکستان میں مختلف کھیلوں پر توجہ اور فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے عامر خان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=493352

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں