23.7 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کی عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور...

صدر مملکت آصف علی زرداری کی عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی 80 ویں سالگرہ پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی 80 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم فتح چین کے عالمی امن میں تاریخی کردار کا اعتراف ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 ستمبر اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب چینی عوام نے فسطائیت اور عسکریت پسندی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں اور جرات مندانہ جدوجہد کی،

اس تاریخی دن کی یاد منانا نہ صرف عالمی امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں چین کے کلیدی کردار بلکہ استقامت، جرات اور ظلم کے خلاف اتحاد جیسی ابدی قدروں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم فتح چین کے عالمی امن میں تاریخی کردار کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ وژن پر قائم ہیں۔ صدر مملکت نے یوم فتح کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےچین کے ساتھ یکجہتی کے عزم کو دہرایا اور چین کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں