- Advertisement -
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں ججوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور ان کے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے حملے میں جاں بحق سکیورٹی اہلکاروں کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490057
- Advertisement -