27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت عارف علوی کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ...

صدر مملکت عارف علوی کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اندر فلسطینی نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اندر فلسطینی نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ افسوس کہ اسرائیل نے مذہبی مقامات کے تقدس سمیت انسانیت کے کسی بھی اصول کا خیال نہیں رکھا، ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں نمازیوں پر گھنائونے حملے میں بربریت کی انتہا دیکھنے کو ملی۔

- Advertisement -

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پرامن عبادت گزاروں کے خلاف اس وحشیانہ اور غیرانسانی فعل کی مذمت کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=358452

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں