صدر مملکت ممنون حسین سے اطالوی وزیر خارجہ پاﺅلو جینٹی لونی کی ملاقات

169
APP55-21 ISLAMABAD: April 21 - Italian Minister for Foreign Affairs and International Cooperation, Paolo Gentiloni called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

صدر مملکت ممنون حسین سے اطالوی وزیر خارجہ پاﺅلو جینٹی لونی کی ملاقات
پاکستان اور اٹلی کے درمیان باہمی تعلقات اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور اٹلی کے درمیان بالخصوص تجارتی اور اقتصادی میدان میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے پرعزم ہے، پاکستان نے اپنی آٹو موبائل انڈسٹری کو متنوع بنانے کے لئے نئی آٹو موبائل پالیسی کا حال ہی میں اعلان کیا ہے جس کے تحت اطالوی کارساز ”فیئٹ“ اور موٹر سائیکل بنانے والی ”پیاگو“ کمپنیاں پاکستان کی پرکشش مارکیٹ سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات اطالوی وزیر خارجہ پاﺅلو جینٹی لونی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ اٹلی یورپ میں پاکستان کا تیسرا بڑا اور عالمی سطح پر ٹاپ ٹین تجارتی شراکت دار ہے۔