صدر مملکت ممنون حسین نے 27 وفاقی وزراءاور 16 وزرائے مملکت سے حلف لیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی تقریب میں موجود تھے

149
APP24-04 ISLAMABAD: August 04 - President Mamnoon Hussain administering the oath of office to 16 Ministers of State during the Oath Taking Ceremony at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) 43 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے 27 وفاقی وزراءاور 16 وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ حلف برداری کی پر وقار تقریب جمعہ کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی تقریب میں موجود تھے۔ نئی وفاقی کابینہ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کابینہ کے بیشتر ارکان شامل ہیں تاہم ان میں 5 نئے وفاقی وزراءپرویز ملک، سید جاوید علی شاہ، جنرل (ر) صلاح الدین ترمزی، اویس احمدلغاری اور مولانا امیر زمان کااضافہ ہوا ہے جبکہ مشاہد اللہ خان کو بھی دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔