صدر مملکت ممنون حسین کا بچوں کے عالمی دن پر پیغام

102

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ اپنے بچوں کے حقوق کے تحفط کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے، انہیں ملک کے لئے مفید اور معاشرے کا سود مند شہری بنانے کے لئے معیشت، تعلیم، صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہجیسا کہ پاکستان 20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کو منانے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے ، ہم اپنے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں۔صدر نے زور دیا کہ بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سےآج ہمیں اپنے مذہب کے احکامات اور آئین میں بھی مقرر کردہ بچوں کے ذمہ دارانہ احکامات کو یاد رکھنا چاہئے، پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کےلئے سب سے صف اول میں ہے،اس کے لئے حکومت نے بچوں کی بہتر معیشت، تعلیم، صحت , دیکھ بھال اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔