صدر مملکت ممنون حسین کا جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیے سے خطاب

91

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دیگر تمام قومی اداروں سے بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ اندرونی اور بیرونی خطرات کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جس سے ان کے احترام اور قومی اعتماد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کے موقع پر کہی۔ عشائیہ میں چیئرمین سینٹ، سروسز چیفس، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرائ، پارلیمنٹیرینز اور دیگر نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے آرمی چیف کو مدت ملازمت کی انتہائی کامیابی اور باوقار طریقہ سے تکمیل پر مبارکباد دی۔