صدر مملکت ممنون حسین کا معیاد مکمل کرنے والے سینیٹرز سے الوداعی خطاب

103
APP26-09 ISLAMABAD: March 09 - President Mamnoon Hussain addressing the ceremony at the conclusion of the parliamentary term of Senate. APP

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام سیاسی شراکت داروں اور قومی اداروں کے درمیان وسیع تر اتفاق رائے اور نظام کے تحفظ کے لیے آئینی ضمانتیں ضروری ہیں ، اس سلسلے میں ایوان صدر تمام ضروری سہولتیں بخوشی فراہم کرے گا۔ صدر مملکت نے یہ بات جمعہ کو سینیٹ کے نصف اراکین کی معیاد مکمل ہونے پر ان سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری،قائدایوان راجہ ظفرالحق اورقائد حزبِ اختلاف اعتزازاحسن نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر سینیٹ کی کارکردگی پر مشتمل کتب کا اجرا بھی کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ کاروبارِ مملکت کی انجام دہی، حکومت کی سمت کے تعین اور کارکردگی پر نظر رکھنے کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کے سامنے ریاست کے تمام ادارے جوابدہ ہیں، حالیہ دنوں میں اس کے چند خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔