35.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنون حسین کا وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے...

صدر مملکت ممنون حسین کا وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے زیراہتمام منعقدہ ” قومی استحکام، ترقی اور قوت میں کارفرما عناصر ترکیبی “کے موضوع پر کل پاکستان کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقوام عالم میں وہی قومیں ممتاز ہوتی ہیں جو اپنی صلاحیت اور محنت کو بروئے کار لا کر اپنی ضروریات میں خود کفیل ہوجاتی ہیں۔ معاشی استحکام کے بغیرخودکفالت کی منزل پر پہنچنا ممکن نہیں۔پاکستان میں پیدا ہونے والے نئے امکانات سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کے لیے کسی بھی سقم سے پاک منصوبہ بندی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے بھرپور قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے یہ بات وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے زیراہتمام منعقدہ ” قومی استحکام، ترقی اور قوت میں کارفرما عناصر ترکیبی “کے موضوع پر کل پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں قومی ترقی اور استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے والے عوامل کا گہری نظر سے جائزہ لے کر اپنی حکمتِ عملی کا تعیّن کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران پاکستان میں تعلیمی اداروں کی تعداد اور اس تناسب سے تعلیم کی شرح میں مناسب اضافہ ہوا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32693

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں